پاکستان ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک۔

راولپنڈی (ویب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کا حفاظتی حصار توڑنا چاہتے تھے، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو پوسٹ کی حدود سے باہر ہی تباہ کر دیا، جبکہ بعد ازاں کلیئرنس آپریشن میں مزید 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔