پاکستان ۱۴ مئی ۲۰۲۶

جمعیت کا منشور اسلامی بلاک کا قیام ہے: مولانا فضل الرحمان

کراچی ( صداقت انٹرنیشنل) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت کا بنیادی منشور اسلامی بلاک کا قیام ہے اور امت مسلمہ کو ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر سامنے آنا چاہیے۔اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی انہوں نے غیر مشروط حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایران تک بھی پہنچ چکا ہے، اس لیے عرب ممالک کو ایک ہونے کا وقت آگیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ نفرت اور تعصب کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ اختلاف کو شائستگی اور سلیقے کے ساتھ حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں محبت اور برداشت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور امت مسلمہ کو ایک مضبوط دفاعی اتحاد کی شکل اختیار کرنی چاہیے۔