تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

جعلی خبروں کا پھیلاؤ بڑا چیلنج، حکومت کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے، شاہد رند

کوئٹہ (ویب نیوز) معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کا پھیلاؤ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صحافیوں آغا عبید، ثنا اللہ اچکزئی اور مقبول جعفر کے خلاف مبینہ طور پر غلط خبریں نشر کرنے کے الزام میں قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے کے ذریعے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ کسی کو بھی من گھڑت مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور حکومت قانون کے مطابق کارروائی کا حق رکھتی ہے۔