مضمون ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایچ او محمد انور کھوسہ

چھتر (ویب نیوز)پولیس تھانہ شہید نذیر احمد منگولی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد انور کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کی حدود میں قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، منشیات فروشوں، چوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔