پاکستان ۴ جولائی ۲۰۲۶

تنخواہ دار طبقے نے 633 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، ایکسپورٹرز، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے زیادہ وصولیاں

لاہور (یو این اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 10 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں تنخواہ دار طبقے نے 633 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جو برآمد کنندگان، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر سے مجموعی وصولیوں سے بھی زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں ایکسپورٹرز سے 174 ارب روپے، رئیل اسٹیٹ سے 191 ارب روپے جبکہ ریٹیلرز سے مختلف شقوں کے تحت 70 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ نئے مالی سال کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقے کو جزوی ریلیف اور ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس متعارف کرایا گیا ہے۔