تفتان (ویب نیوز) ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے بعد تفتان بارڈر پر پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی ویزا کی سہولت ایک سال کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کشیدگی کے باعث یہ سہولت عارضی طور پر بند تھی، تاہم اب دوبارہ فعال ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ تاجروں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سرحدی تجارت، روزگار اور علاقائی معیشت کو فروغ ملے گا۔
