مقامی ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

تعلیم اور شعور ہی بلوچستان کی ترقی کا راستہ ہیں، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی تعلیم، تحقیق اور شعور کے فروغ سے ممکن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بندوق نہیں بلکہ قلم اور تعلیم قوموں کی ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں، جبکہ تشدد اور انتہا پسندی کا راستہ صرف تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہتھیار اٹھانے کے بجائے تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں تاکہ ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ خواتین کے شدت پسندی میں ملوث ہونے کے رجحان کو بھی تشویشناک قرار دیا۔