تربت (ویب نیوز) تربت میں 47 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایف سی نے کارروائی کے دوران مذکورہ افراد کو گرفتار کیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا، تاہم گرفتاری کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی کے حوالے سے تاحال مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
