مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

تربت میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کی تحقیقات جاری

کوئٹہ(ویب نیوز)ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق میرآباد سے شیر جان ولد نور محمد کی لاش ملی، جسے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تدریسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دشت کے علاقے کوہک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، جسے شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔