کوئٹہ(ویب نیوز) ایران جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی ایف 15 طیارے کے فائٹر پائلٹ نے اہم انکشافات کیے ہیں جس کے بعد امریکی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پائلٹ کے مطابق حملے سے قبل اس نے دیکھا کہ بڑی تعداد میں ایرانی ڈرونز نے غیر معمولی “جیلی فش فارمیشن” بنائی ہوئی تھی، جیسے فضا میں ڈرونز کی ایک بارودی سرنگ موجود ہو۔ اس نے کہا کہ ایک بڑا ڈرون اوپر تھا جبکہ متعدد چھوٹے ڈرونز اس کے گرد منظم انداز میں حرکت کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا جب ایف 15 طیارہ ایرانی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوا اور دونوں پائلٹس نے ایجیکٹ کر کے جان بچائی۔ بعد ازاں امریکی اسپیشل آپریشن کے ذریعے انہیں ریسکیو کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت کی علامت ہے۔
