مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

تاجر محمد ہاشم نورزئی کا قتل پشتونوں کے خلاف ظلم کا تسلسل ہے، احمد خان

کوئٹہ (ویب نیوز): افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے معروف تاجر محمد ہاشم نورزئی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پشتونوں کے خلاف جاری ظلم و جبر کا تسلسل ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔