مقامی ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

بی ڈی اے کو ختم یا ضم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان لیبر فیڈریشن نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کو ختم کرنے یا کسی دوسرے ادارے میں ضم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ بی ڈی اے سے تقریباً 900 خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ ادارے کے قیمتی اثاثوں اور ترقیاتی منصوبوں کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔