کوئٹہ (صداقت ویب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی پریس ریلیز کے مطابق پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل کو پارٹی نظم و ضبط کی مسلسل خلاف ورزی، پارٹی پالیسیوں اور فیصلوں کے برعکس اقدامات کرنے، اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے پر 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت اور تنظیمی قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متعلقہ رکن کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور پارٹی ڈسپلن کی پابندی یقینی بنانے کے لیے متعدد مواقع بھی فراہم کیے گئے تھے۔
