بولان (ویب نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی قاضی سکندر حیات نے کہا ہے کہ محکمہ کسی دباؤ کے تحت بیپرا قوانین سے ہٹ کر ٹینڈر پالیسی پر عمل نہیں کر سکتا اور نہ ہی دھونس، دھمکی یا بلیک میلنگ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو متاثر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز کے دوران بعض عناصر نے دفتر میں گھس کر عملے کو ہراساں کیا اور سرکاری امور میں مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈرز کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ بیپرا قوانین کے مطابق جاری رکھا جائے گا جبکہ سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
