مقامی ۴ اگست ۲۰۲۶

بیلہ کے قریب کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے علاقے ولپٹ میں کوئٹہ۔کراچی قومی آر سی ڈی شاہراہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر لسبیلہ کے ایڈیشنل ایس ایس پی امین لاشاری موقع پر پہنچے اور لاش کا معائنہ کیا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ حکام کے مطابق متوفی کی شناخت احمد شاہ ولد ربنواز، ساکن بستی بڈھن شاہ، کہر پکا پوسٹ، ضلع خضدار کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔