بیلا(ویب نیوز) بیلا کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی ناقص سہولت کے باعث آن لائن حاضری کا نظام ناکام ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ناانصافی ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر بیلا میں آن لائن حاضری کا نظام ختم کرے۔
