تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے انہیں سہ پہر ساڑھے چار بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کرائی۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی سے 11 ماہ اور عمران خان سے سات ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا وقت تمام مقدمات اور قانونی امور پر تفصیلی گفتگو کے لیے ناکافی تھا، تاہم دونوں نے اپنی صحت اور جیل کے حالات سے آگاہ کیا اور بعض قانونی معاملات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔