بھاگ (ویب نیوز) ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد نے 11 کے وی بجلی لائن کے 26 کھمبوں سے تاریں کاٹ کر چوری کر لیں، جس کے باعث یونین کونسل محرم چھلگری کے درجنوں دیہات بجلی سے محروم ہو گئے۔ شدید گرمی میں ہزاروں مکین مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، جبکہ حالیہ بارشوں سے گرنے والے بجلی کے کھمبے بھی تاحال بحال نہیں کیے گئے۔ عوام نے کیسکو اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر بجلی بحال کرنے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
