مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

بھاگ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی، عوام کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

بھاگ (ویب نیوز): کچھی کے علاقے بھاگ میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ زخمی کو سبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی اور ایس پی کچھی سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔