کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جاکر ہاکی نہیں کھیلے گا، چاہے اس فیصلے سے نقصان ہو یا فائدہ، کیونکہ پاکستان کی عزت اور سلامتی مقدم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی منتقل کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ آئندہ ماہ چین کی ہاکی ٹیم پاکستان آئے گی جبکہ کینیڈا اور یورپ کی تین بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
