کوئٹہ (ویب نیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے کمانڈر طاہر عرف معاویہ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، پستول، دستی بم، متعدد کارتوس اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک دہشت گرد کی جیب سے افغان شناختی کارڈ بھی ملا جس کے مطابق اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تھا۔
