مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

بلوچ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے: میر عبدالرحیم جتک

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور قبائلی شخصیت میر عبدالرحیم جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی معاملہ ہے، جس کا مستقل حل صرف سیاسی مذاکرات، باہمی اعتماد اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی اور غیر سنجیدہ اقدامات مسائل میں اضافے اور بلوچ عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی کا سبب بن رہے ہیں۔ میر جتک نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی مکالمے کو فروغ دیا جائے، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے تحفظات دور کیے جائیں، قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام فریقوں کے درمیان بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ بلوچستان میں دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔