تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی پر میرٹ نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی لائرز فورم

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن کے حالیہ اجلاس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے میں میرٹ کے بجائے پسند و ناپسند اور اقربا پروری کو ترجیح دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرز عمل سے سینئر وکلا اور برسوں سے خالی عدالتی نشستوں پر شفاف تقرری کا عمل متاثر ہوا ہے، جس کا نقصان انصاف کے منتظر سائلین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں ججز کی تقرریاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں تاکہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔