تازہ ترین ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کے تمام بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت 8 فروری 2027 کو ختم ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام منتخب بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت کے اختتام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسلز اور یونین کونسلز سمیت تمام منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت 8 فروری 2027 کو مکمل ہوجائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تاریخ کے بعد تمام چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب اراکین اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ تاہم حکومت نے اب تک نئے بلدیاتی انتخابات یا عبوری انتظامات کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔