مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج گرم اور مرطوب موسم، بعض علاقوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام کے وقت ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات 35، زیارت 30، ژوب 39، سبی 46، تربت 40، نوکنڈی 47، چمن 40، گوادر 32 اور جیوانی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔