مقامی ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک روز میں 54 ٹریفک حادثات، 74 افراد زخمی، ایک جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر 12 ستمبر کو پیش آنے والے 54 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 74 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC) 1122 بلوچستان کی یومیہ رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹرز نے حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، ژوب میں سب سے زیادہ 24 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 35 افراد زخمی ہوئے، جبکہ خضدار میں 13 حادثات میں 13 افراد، وندر لسبیلہ میں 5 حادثات میں 8، سرانان پشین میں 3 حادثات میں 4، زیارت کراس پشین میں 2 حادثات میں 6 اور کیٹل فارم جعفرآباد میں 2 حادثات کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ لیاری لسبیلہ میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مختلف مراکز میں مجموعی طور پر 74 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔