مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان پولیس کے شکایات سیل نے 6 ماہ میں 562 کیسز نمٹا دیے

کوئٹہ (ویب نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں قائم خود احتسابی بیورو کے کمپلینٹ سیل میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 615 شکایات درج ہوئیں، جن میں سے 562 کیسز نمٹا دیے گئے جبکہ 26 کیسز شکایت کنندگان کی درخواست پر موخر کیے گئے۔ الزامات ثابت ہونے پر 3 اہلکاروں کو جبری ریٹائر اور 3 کو ملازمت سے فارغ کیا گیا، جبکہ 6 اہلکاروں کی سروس ضبط اور 4 کیسز میں مختلف سزائیں دی گئیں۔ مزید 112 شکایات تحقیقات کے بعد بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ شکایات میں اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی، غلط ایف آئی آر، تشدد، بدسلوکی، ہراسگی، ایف آئی آر درج نہ کرنے اور فرائض میں غفلت کے الزامات شامل تھے۔ شہری اپنی شکایات آئی جی پولیس بلوچستان کے واٹس ایپ نمبر 03043470110، ٹول فری نمبر 81-111775544 یا متعلقہ تھانوں کے آویزاں نمبرز پر درج کرا سکتے ہیں۔