تازہ ترین ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری

کوئٹہ(ویب نیوز)سینٹرل پولیس آفس بلوچستان نے اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عبدالسلام کاکڑ کو ایس پی انویسٹی گیشن ون سٹی و صدر ڈویژن، سید نصیر الحسن شاہ کو ایس پی ہیڈکوارٹر کوئٹہ، اطہر رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سریاب و قائدآباد ڈویژن جبکہ ڈی ایس پی کرائم برانچ بلوچستان محمد مختیار خان کو ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔