پاکستان ۲ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کا ٹاسک جمال شاہ کاکڑ کے سپرد

کوئٹہ (وېب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے جمال شاہ کاکڑ کو بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی تین ماہ میں مکمل کرنے اور تفصیلی رپورٹ قیادت کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں میں پارٹی تنظیمیں فعال اور مضبوط بنانے پر زور دیا، جبکہ جمال شاہ کاکڑ نے مقررہ مدت میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔