کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی خراب حالت، حادثات اور بار بار بندشوں کے باعث عوام شدید سفری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ہوائی سفر کی طلب بڑھنے سے فضائی کرائے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ٹکٹ بعض پروازوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں، جس سے مریض، طلبہ، سرکاری ملازمین اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی و تجارتی حلقوں نے وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے لیے خصوصی فضائی کرایوں، اضافی پروازوں اور کوئٹہ۔کراچی شاہراہ کی فوری تعمیر و بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
