پاکستان ۱ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نوکچاہ چاغی میں 11 جبکہ زیارت کراس پشین میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ کسٹمز ہاؤس حملے کے دوران 2 افسران اور ایک اہلکار سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔