مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں بدامنی اور شاہراہوں کی بندش سے تاجر برادری تشویش میں مبتلا

کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ چیمبر آف اسمال انڈسٹریز اینڈ کامرس کے صدر میر مراد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور کوئٹہ سمیت دور دراز علاقوں کو ملانے والی قومی شاہراہوں کی غیر محفوظ صورتحال صوبے کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث مریض بروقت علاج سے محروم ہو رہے ہیں، جبکہ خوراک، ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل بھی شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے اور عوام اور تجارتی سرگرمیوں کی معمول کی آمدورفت بحال کی جائے۔