مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں ایمبولینسز اور طبی سامان چھینے جانے کے واقعات سے صحت کی سہولیات متاثر

کوئٹہ (ویب نیوز) سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایمبولینسز، ادویات اور طبی سامان سے متعلق چھیننے کے متعدد واقعات کے باعث صحت کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں پہلے ہی طبی سہولیات محدود ہیں اور ایسے واقعات سے ہنگامی طبی امداد کی فراہمی مزید متاثر ہو سکتی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ماضی میں مستونگ اور قلات سمیت بعض علاقوں میں محکمہ صحت کی ایمبولینسز چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد طبی خدمات اور ریلیف سرگرمیوں کو نقصان پہنچا۔