مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہے، حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی

کوئٹہ (ویب نیوز): جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے بلوچستان میں حالیہ قتل، دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور حکومت عوام، تاجروں اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بلیلی میں تاجر محمد ہاشم نورزئی کے قتل، زیارت میں تبلیغی جماعت پر حملے، دشت میں کراچی سے آنے والے خاندان پر فائرنگ اور دیگر واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ حکومت صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔