کوئٹہ (ویب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ خضدار سمیت بلوچستان میں عوام کی ننگ و ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، واقعے میں ملوث عناصر خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ نواں کلی کو جدید شہر بنانے کے لیے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، جبکہ حلقہ پی بی 39 کے عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کے مسائل کا حل طاقت اور تشدد نہیں بلکہ مکالمے، انصاف، آئینی حقوق اور باہمی احترام میں ہے، بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق، وسائل پر حق، امن اور ترقی کی ضمانت دی جانی چاہیے۔
