مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان: فائرنگ کے دو واقعات، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے دلسورہ کاریز میں فائرنگ سے بی بی رحم گلہ، زوجہ حاجی فضل، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ انہیں ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے وفات کی تصدیق کی، بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرکے میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقامات سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فائرنگ کے اسباب، ملزمان اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔