پاکستان ۲۹ مئی ۲۰۲۶

بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال، جعفر ایکسپریس آج دوبارہ پشاور روانہ ہوگی

کوئٹہ (صداقت نیوز)محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 30 مئی کو اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے بھی ہفتہ کی صبح یہی ٹرین کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کرے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس گزشتہ تین روز سے معطل تھی، تاہم حالات کا جائزہ لینے اور آپریشنل امور کی تکمیل کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان آمد و رفت اور تجارتی روابط میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سفر کرنے والے شہریوں نے بھی اس فیصلے کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔