مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (ویب نیوز): حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی پی ایس ایک سے 22 تک کے ریگولر ملازمین کو یہ الاؤنس یکم جولائی 2026 سے رننگ بیسک پے کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا، تاہم اسے پنشن اور گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ غیر معمولی (ایکسٹرا آرڈینری) رخصت کے دوران یہ الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔