تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

بلوچستان بجٹ 2026-27 کا حجم 1134 ارب روپے سے زائد مقرر، وفاق سے 834 ارب روپے ملنے کی توقع

کوئٹہ: بلوچستان کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کی مجموعی آمدنی اور کیش کیری اوور کا تخمینہ 1134 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی محصولات کی مد میں 834 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد ملنے کی توقع ہے۔ بجٹ میں صوبائی ذرائع آمدن کا ہدف 178 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 291 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جن میں صوبائی پی ایس ڈی پی، غیر ملکی امداد اور وفاقی ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق مجموعی اخراجات کا حجم 1089 ارب روپے سے تجاوز کرے گا اور نئے مالی سال میں بجٹ خسارے کا بھی سامنا رہے گا۔