مقامی ۲۵ جون ۲۰۲۶

بلوچستان بجٹ: غیرترقیاتی اخراجات میں اربوں روپے کا اضافہ، کئی محکمے مختص فنڈز بھی خرچ نہ کر سکے

کوئٹہ(ویب نیوز )بلوچستان حکومت کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، پی ڈی ایم اے اور آپریٹنگ اخراجات میں اربوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ متعدد سرکاری محکمے سال کے آغاز میں مختص کی گئی رقم بھی مکمل طور پر خرچ نہ کر سکے۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اضافی اخراجات کو امن و امان کی صورتحال، ریڈ زون اور حساس سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی، ایندھن، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے اور رمضان ریلیف پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مالی نظم و ضبط، شفافیت اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کی پالیسی پر کاربند ہے۔