تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

بلوچستان اپنی ضرورت کی گیس پیدا کرتا ہے مگر عوام گھریلو گیس سے محروم ہیں، کلیم اللہ خان

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم کے رہنماؤں اور تاجر نمائندوں نے کہا ہے کہ صوبہ اپنی ضرورت کے مطابق گیس پیدا کرنے کے باوجود عوام کو سال بھر گھریلو گیس فراہم نہیں کر پا رہا، جبکہ صارفین کو محدود استعمال پر بھی بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلیم اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی مبینہ طور پر 70 فیصد گیس کمرشل اور 30 فیصد گھریلو صارفین کو فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق صرف 10 یونٹ استعمال کرنے پر بھی 10 سے 20 ہزار روپے تک کے بل موصول ہو رہے ہیں۔ تاجر رہنما سید عبدالقیوم آغا نے چیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے گیس و بجلی کے بحران اور بھاری بلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔