کوئٹہ (ویب نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں آئندہ چار سے چھ گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، خضدار، قلات، ژوب، چمن، زیارت، مستونگ، سبی، ہرنائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، وزیرستان، ہنگو اور پاراچنار شامل ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
