مقامی ۱۱ مئی ۲۰۲۶

بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، مائنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی بل 2026 کا تفصیلی جائز ہ

کوئٹہ( ویب سائٹ ) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اہم اجلاس چیئرمین کمیٹی غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی، زابد علی ریکی اور خیر جان بلوچ نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ سمیت محکمہ معدنیات، محکمہ قانون اور اسمبلی کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران “بلوچستان مائنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی بل 2026” کی مختلف شقوں پر غور کیا گیا اور مجوزہ قانون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے معدنی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ زمینداروں (لینڈ اونرز) اور متعلقہ محکمے کے درمیان پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے جلد ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ باہمی مشاورت سے بل کو حتمی شکل دی جا سکے۔