کوٹہ (ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر عام بحث جاری رہی جبکہ فنانس بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت بڑھ گیا جب نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی اور صوبائی دونوں بجٹ کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت سے بلوچستان میں بند ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بجٹ، امن و امان اور صوبائی حقوق پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ اجلاس بعد ازاں جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔
