کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں ہوا جس میں مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ پر عام بحث مکمل کر لی گئی جبکہ ضمنی مطالباتِ زر پر بھی رائے شماری کا عمل مکمل کیا گیا۔ حکومتی ارکان نے بجٹ کو متوازن اور وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق قرار دیتے ہوئے کوئٹہ میں پانی کے بحران کے حل اور صحت کے شعبے میں بہتری پر زور دیا، جبکہ اپوزیشن نے وفاقی رویے، ترقیاتی رفتار کی سست روی اور فنڈز کی کمی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر کارروائی 21 جون بروز اتوار صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
