تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

برینڈن کنگ نے بابر اعظم کو سنچری سے محروم کر دیا، دلچسپ اتفاق سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے، جب وہ 88 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ تھے۔ اگر بابر اعظم سنچری مکمل کر لیتے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً چار سال بعد ان کی پہلی سنچری ہوتی، اس سے قبل انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی تھی۔ اس سے ایک روز قبل بابر اعظم اور برینڈن کنگ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں کھلاڑیوں کی جرسیوں پر درج الفاظ کو ملا کر ’’کنگ بابر‘‘ بنتا تھا، تاہم اگلے ہی روز کھیل نے دلچسپ رخ اختیار کیا اور برینڈن کنگ کی تیز رفتار تھرو نے بابر اعظم کی ممکنہ سنچری کا انتظار مزید بڑھا دیا۔