دنیا ۳۱ مئی ۲۰۲۶

برطانوی ریڈیو کی غلطی، شاہ چارلس کی وفات کی جھوٹی خبر نشر

کویٹہ (صداقت نیوز)برطانیہ کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن نے کمپیوٹر خرابی کے باعث غلطی سے بادشاہ کنگ چارلس کی وفات کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی۔ ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں ہنگامی نشریاتی نظام خودکار طور پر فعال ہوگیا جس کے باعث شاہ چارلس کی وفات سے متعلق خصوصی پروٹوکول نشر ہوا اور کچھ وقت کے لیے نشریات بھی معطل رہیں۔ بعد ازاں انتظامیہ نے صورتحال واضح کرتے ہوئے سامعین اور شاہی خاندان سے معذرت کی اور کہا کہ یہ سب ایک غیر ارادی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ چارلس اور ملکہ شمالی آئرلینڈ کے دورے پر موجود تھے۔