تازہ ترین ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر حملہ، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے جہاز متاثر، ایران کا 6 جہازوں کو انتباہ

کوئٹہ (ویب نیوز): بحیرۂ احمر اور آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی سے متعلق نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر ایران کے مقررہ بحری راستے سے ہٹنے کی کوشش کے دوران سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں ایک آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز اور اس کا تمام عملہ محفوظ ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چھ جہازوں کو مقررہ بحری راستے کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی اور تمام بحری جہازوں کو ایران کے اعلان کردہ انتظامات کے مطابق سفر کرنے کی ہدایت دی گئی۔