مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

بارکھان میں پولیس گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید، ایک اہلکار زخمی

بارکھان (ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کھنہ چوکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں ملوث عناصر کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔