تازہ ترین ۹ جون ۲۰۲۶

ایم پی اے ایوب گادھی حملہ کیس: 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن ایوب خان گادھی پر حملے کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ 2 دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایوب گادھی زخمی اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سی سی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رجانہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔